راس الخیمہ میں اہلیہ کو ’نامناسب‘ ایس ایم ایس بھیجنا مہنگا پڑ گیا، شوہر پر جرمانہ
خلیجی خاتون نے راس الخیمہ کی پرائمری کورٹ سے رجوع کیا تھا ( فوٹو: فری پکس)
متحدہ عرب امارات راس الخیمہ میں خلیجی شوہر کو اپنی اہلیہ کو ایس ایم ایس مہنگا پڑ گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک خلیجی خاتون نے راس الخیمہ کی پرائمری کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے اسے نامناسب الفاظ سے مخاطب کیا اور توہین آمیز جملے پر مشتمل ایس ایم ایس بھیجا اسے انصاف دلایا جائے۔
عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے شوہر پر تین ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ سنایا جس کی توثیق اپیل کورٹ نے بھی کردی۔
بعد ازاں خلیجی خاتون نے سول کورٹ میں نیا مقدمہ دائر کردیا اور مطالبہ کیا کہ شوہرکی بدکلامی سے اسے مالی اور ذہنی نقصان پہنچا ہے دس ہزار درہم دلا کر اسکی تلافی کی جائے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ادائیگی کی تاریخ سے نو فیصد منافع بھی دلایا جائے۔ عدالتی اخراجات اوروکیل کی فیس بھی دلائی جائے۔
راس الخیمہ سول کورٹ نے فیصلے میں شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچانے پر پانچ ہزار درہم اور 6 فیصد منافع، عدالتی فیس اور اخراجات ادا کرے۔
شوہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جو کچھ کہا اس کی ذمہ دار اہلیہ ہے۔ اس کی اشتعال انگیزی پرایس ایم ایس بھیجا تاہم اسے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
سول کورٹ نے شوہر کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے اہلیہ کے حق میں فیصلہ دے دیا۔