فیشن ڈیزائننگ سے کار ریلی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی مھا الحملی
فیشن ڈیزائننگ سے کار ریلی تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی مھا الحملی
بدھ 15 فروری 2023 5:20
تقریب کے لیے نت نئے ڈیزائن تخلیق کیا کرتی تھی۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی ریلی ریسر مھا الحملی نے کہا ہے کہ انہیں پہلے فیشن ڈیزائننگ کا شوق تھا اور کار ریلی میں شرکت کا شوق کچھ عرصہ قبل ہی پیدا ہوا۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مھا الحملی نے کہا کہ ’مجھے ڈرائیونگ سے محبت ہے اور اسی شوق نے کار ریلی کی جانب مائل کیا۔‘
مھا الحملی نے سویڈن کی اینی سیل کے ہمراہ حائل ریلی میں حصہ لیا۔ 2022 کے دوران کنگڈم چیمپیئن شپ راؤنڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے حائل اور جدہ میں ہونے والی ریلی میں حصہ لیا تھا۔
مھا نے مارچ 2022 کے دوران سپین کی ریسر کے ہمراہ ’جمیل ریلی‘ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
مھا الحملی کا کہنا تھا کہ ’حائل ریلی میں شرکت کا تجربہ بہت اچھا لگا یہ اپنی نوعیت کا منفرد تھا‘۔
الحملی کا کہنا ہے کہ ’میں نے فیشن ڈیزائنر کے طور پر شروعات کی تھی۔ مجھے فیملی کے افراد اور سہیلیوں نے اس کا حوصلہ دیا تھا۔ جب بھی کوئی تقریب ہوتی سب کے سب نئے سٹائل کے ملبوسات کے لیے میری جانب دیکھتے اور میں ان کے لیے نت نئے ڈیزائن تخلیق کیا کرتی تھی۔‘
الحملی کا کہنا ہے کہ ’میں ریلی کے کاسٹیوم کی ڈیزائننگ کے حوالے سے بھی سوچ رہی ہوں۔‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں