Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ ،پاکستان کے2 وکٹوں پر169رنز

 ڈومینیکا ...پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں کھیل کے پہلے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنالئے۔ با بر اعظم اور اظہر علی نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔ ویسٹ انڈیز نے جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اظہرعلی اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ شان صرف 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابراعظم نے اظہرعلی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 120 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔ بابراعظم 55 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کھیل کے پہلے دن کے اختتام تک اظہرعلی 85 اور یونس خان 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ کھانے کے وقفے کے دوران بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا جبکہ کم روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔پاکستان نے ٹیم میں2تبدیلیاں کیں۔ شاداب خان کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔ احمد شہزاد کی جگہ شان مسعود کو اوپننگ بیٹسمین کے طور پر کھلایا گیا۔ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

 

شیئر: