Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکیہ اورشام کے لیے مملکت کی امدادی مہم جاری

ادویات ،خیمے اورغذائی اشیا متاثرین کے لیے پہنچائی جارہی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
ترکیہ اورشام کے زلزلہ زدگان کی امداد کےلیے سعودی عرب کی مہم جاری ہے۔ ترکیہ کے غازی عنتاب کے ایئرپورٹ پر  12 واں ٹرانسپورٹ طیارہ امدادی سامان کی بڑی کھیپ لے کرپہنچ گیا۔
دوسری جانب  11 ٹرکوں پرمشتمل سعودی عرب کا امدادی قافلہ شمالی شام کے سرحدی علاقے میں پہنچ گیا۔
اخبار24 کے مطابق سعودی امدادی سامان میں  درد کم کرنے کی والی ادویات ، ڈرپس، اینٹی بائیوٹیک ودیگرامراض میں استعمال ہونے دوائیں شامل ہیں۔
دیگر سامان میں کمبل ، خیمے ، امدادی طبی کٹس ، اشیائے خورونوش کے علاوہ روز مرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔
دریں اثنا شمالی شام میں سعودی امدادی پروگرام کے نگران فہد العصیمی نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی امدادی قافلوں کی آمد کا سلسلہ ترجیحی بنیاد پرجاری ہے۔ توقع ہے کہ کل بھی امدادی سامان لے کرٹرکوں کے مزید قافلے پہنچیں گے۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ سے شدید متاثرہ شہر غازی عنتاب میں فیلڈ ہسپتال شاہ سلمان امدادی مرکز اورسعودی ہلال الاحمرکے تعاون سے قائم کیا ہے جہاں زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
 

شیئر: