پاکستان کی وکلا کمیونٹی میں ایک بڑا نام جسٹس ریٹائرڈ ملک قیوم جمعے کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔
ملک قیوم پاکستان کے نظام انصاف اور سیاست دونوں میں اپنے مختلف کردار کی بنا پر شہرت یافتہ رہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ملک قیوم آرائیں گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد جسٹس ملک محمد اکرم آرائیں بھی لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے۔
ملک قیوم کا خاندان لاہور کا ایک بااثر گھرانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ان کے ایک بھائی پرویز ملک کا گزشتہ برس انتقال ہوا، وہ ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رہے جبکہ دوسرے بھائی ڈاکٹر جاوید اکرم اس وقت پنجاب کے نگران وزیر صحت ہیں۔
مزید پڑھیں
-
صدر مملکت عمران خان کے خط پر کیا کارروائی کر سکتے ہیں؟Node ID: 743711