ممبئی... بالی وڈ اداکار ارباز خان اور ملیکا اروڑا کے درمیان 17 سالہ رفاقت باضابطہ طور پر ختم ہو گئی۔ جمعرات کوباندرا کی فیملی کورٹ نے طلاق کی منظوری دیدی ۔ وکلاءنے اس کی تصدیق کی ہے۔ ملیکا اروڑاکی جانب سے کسی رقم یا اخراجات اٹھانے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔ اربا ز کو بیٹے سے ملنے کا حق ہوگا۔ واضح رہے کہ ارباز اور ملیکا نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے باہمی رضامندی سے عدالت میں طلاق کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ قانون کے مطابق عدالت نے دونوں کو 6 ماہ کا وقت دیا تھا ۔ ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ملیکا اپنے بیٹے ارحان کو لے کر الگ فلیٹ میں منتقل ہو گئی تھیں لیکن انہیں کئی مواقع پر اکھٹے دیکھا گیا۔