Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح اور یونس کو نئی ذمہ داریاں دینگے،شہریار

کراچی ...پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح اور یونس کیلئے بورڈ نے مستقبل کا پلان بنالیا ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد انہیں نئی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ سابق کپتان اور آل راونڈر شاہد آفریدی بہت بڑے کھلاڑی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ کے لئے شاہدآفریدی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ دو مرتبہ بنگلادیش میں کرکٹ کھیل چکے ،تیسری مرتبہ بنگلا دیش نہیں جانا چاہتے، بنگلادیش سے سیریز کھیلنا چاہتے ہیں لیکن اب بنگلہ دیشی ٹیم کو آنا ہو گا۔

 

شیئر: