شاہ سلمان اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے پیر کو قصر بیان میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فھد بن عبدالعزیز نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد بن عبدالعزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور کویتی ولی عہد کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کا پیغامات پہنچائے۔
شہزادہ ترکی بن محمد بن فھد بن عبدالعزیز نے سعودی ولی عہد کی جانب سے کویتی ولی عہد کے لیے زبانی پیغام بھی دیا ہے۔
کویتی ولی عہد شیخ مشعل الصباح نے سعودی قیادت کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات حوالے کیے۔
اس موقع پر دوستانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں برادر ملکوں کے گہرے برادرانہ تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اور وزیر نقل وحمل و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر شریک ہوئے۔
کویت کی جانب سے ایوان ولی عہد کے سربراہ شیخ احمد عبداللہ الاحمد، ایوان امیری امور کے وزیر شیخ محمد بن عبداللہ المبارک، وزیرخارجہ شیخ سالم الصباح، ولی عہد کے دفتر کے ڈائریکٹر جمال محمد الذیاب، ولی عہد کے دفتر میں سیکریٹری امورخارجہ مازن العیسی موجود تھے۔