Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور البانیہ میں جرائم سے نمٹنے میں تعاون کا معاہدہ

سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے پیر کو ریاض میں وزارت کے دفتر میں جمہوریہ البانیہ کے وزیر داخلہ بلدار چوشی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر داخلہ نے وزارت کے دفتر میں البانیہ کے ہم منصب کا خیر مقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

سعودی حکومت اور البانیہ کی کونسل آف منسٹرز کے درمیان جرائم سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز داود، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری برائے سلامتی امور اور ڈائریکٹر پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی بھی موجود تھے۔

شیئر: