Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کو کوسٹا ریکا کے صدر کا مکتوب موصول  

سعودی وزیر خارجہ سے کوسٹا ریکا کے ہم منصب نے ریاض میں ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو جمہوریہ کوسٹا ریکا کے صدر کا مکتوب موصول ہوا ہے
دونوں دوست ملکوں کے گہرے اور مستحکم تعلقات اور ہر سطح پر مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر مشتمل ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کوسٹا ریکا کے وزیر خارجہ نے منگل کو دفتر خارجہ ریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں صدارتی مکتوب حوالے کیا ہے۔ 

باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پر دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانےکے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
 علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا ہے۔
اس موقع پر سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

شیئر: