Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسز چیٹرجی ورسس ناروے‘ کے ٹریلر نے عالیہ بھٹ کو بھی رُلا دیا

فلم کے ذریعے رانی مکھرجی دو سال بعد بڑے پردے پر واپس آ رہی ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وُڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی کی آنے والی نئی فلم ’مسز چیٹرجی ورسس ناروے‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے پروڈکشن ہاؤس ’زِی سٹوڈیو‘ کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مسز چیٹرجی کی پورے ملک (ناروے) کے خلاف اپنے بچوں کے لیے لڑائی اب ملک (انڈیا) کا معاملہ بن گیا ہے۔
مسز چیٹرجی ورسس ناروے کی کہانی انڈیا کے شہر کلکتہ سے ناروے جانے والے ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جن کے بچوں کو نارویجین چائلڈ ویلفیئر سروس  فلاح بہبود کے لیے زبردستی اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اور پھر مسز چیٹرجی (رانی مکھرجی) اس فیصلے کے خلاف قانونی جنگ لڑتی ہیں۔
17  مارچ کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کے ساتھ انیربن بھٹاچاریا، جِم ساربھ اور نینا گپتا مرکزی کردار ادا کریں گے جب کہ اس فلم کی ہدایتکاری آشیما چیبھڑ نے کی ہے۔
اس فلم کی کہانی 2011 میں انڈیا سے ناروے جانے والے جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔
اس فلم کے ذریعے رانی مکھرجی دو سال بعد بڑے پردے پر واپس آ رہی ہیں۔
اس سے قبل 2021 میں ان کی فلم ’بنٹی اور ببلی 2‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ باکس آفس پربری طرح ناکام ہوگئی تھی۔
مسز چیٹرجی ورسس ناروے کے ٹریلر کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے متعلق تاثرات اور تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
بالی وُڈ کی سپرسٹار عالیہ بھٹ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں کہتی ہیں کہ ’میں رو رہی ہوں۔ کیا دل دہلا دینے والا ٹریلر ہے۔
اداکار ارجن کپور اپنی سٹوری میں لکھتے ہیں کہ ’اور یہاں ہمارے سامنے ہے انڈین ماں کی رضاعی دیکھ بھال کے نظام کے خلاف لڑائی کی کہانی۔ ٹریلر اور کہانی میں انتہائی جذبات دیکھ کر میں اندر سے ہِل گیا ہوں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے رانی مکھرجی کی اداکاری کو اُن کی اب تک کی سب سے بہترین ادکاری  قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال سے دنیا میں ایسے کوئی بھی والدین نہیں ہوں گے جنہیں یہ دیکھ کر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ اس کے حق میں دلائل نہیں دیں گے۔

 

 

شیئر: