Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبوتروں پر لالچی ہنس کا غصہ

لندن کے ایک ریجنٹ پارک میں لالچی ہنس نے اپنے قریب دانہ دنکا چگنے والے کبوتروں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن کبوتر پھر بھی اسکے حصے کا دانہ کھاتے رہے۔ ہنس اس قدر غصہ میں آگیا کہ اس نے اپنی بڑی چونچ سے ایک کبوتر کو اٹھا کر پٹخ دیا۔ اس موقع پر بے شمار لوگ یہ منظر دیکھنے کیلئے کھڑے ہوگئے اور بعض نے تو موبائل فون سے وڈیو بنانا شروع کردی۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ درجنوں کبوتر اسکے آس پاس دانہ دنکا چگنے میں مصروف ہیں۔ پہلے تو ہنس نے بڑے سکون کا مظاہرہ کیا تاہم اس کی حرکتوں سے پتہ چلتا تھا کہ وہ دل ہی دل میں بیحد ناراض ہے۔ اس نے پر پھڑانے شروع کئے تاکہ کبوتر بھاگ جائیں لیکن وہ بھی بیحد ضدی تھے اور کسی بھی صورت وہاں سے اڑنے کو تیار نہ تھے۔ بھوکے کبوتر اس ہنس کے آس پاس ہی دانہ چگتے رہے۔ اب تو ہنس غصے سے بے قابو ہوگیا اور اس نے کبوتروں کوچونچ سے پکڑ کر اچھالتا رہا لیکن کبوتر پھر بھی باز نہ آئے۔ اگرچہ اس کا یہ غصہ کچھ دیر تک تو کام دکھاتا رہا لیکن کبوتر اس سے ذرا دور جاکر پھر دانہ چگتے رہے۔ یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔

شیئر: