Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ٹاورکا افتتاح 2019کے اختتام پرہوگا،الولید

جدہ۔۔۔۔شہزادہ الولید بن طلال نے بتایا کہ جدہ ٹاورکا افتتاح 2019کے اختتام پرہو گا۔اس کا مجموعی رقبہ 53لاکھ مربع میٹر ہوگا۔پہلے مرحلے میں اس کا رقبہ 15لاکھ مربع میٹر ہوگا۔یہ دنیا کا سب سے اونچا ٹاور ثابت ہوگا، اس کی اونچائی ایک کلومیٹر سے زیادہ ہوگی۔ ٹاور 252منزلہ ہوگا۔ اس کا وزن 10لاکھ ٹن ہوگا اس میں 163ممالک کے لوگ کام کرینگے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ خادم حرمین شریفین ، ولیعہد اور نائب ولیعہد اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے گورنر مکہ مکرمہ سے ملاقات کرکے انہیں جدہ ٹاور کی بابت تفصیلات بتائیں گے۔ جدہ ٹاور میں 75ہزار سے ایک لاکھ تک افراد قیام پذیر ہونگے۔ اس کی مجموعی لاگت 75ارب ریال ہوگی۔ اس کا 30فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ کوئی بھی سعودی اور کوئی بھی مقیم غیر ملکی اس منصوبے سے استفادہ کرسکے گا۔ سعودی وژن 2030کی ہم رکابی کرتے ہوئے اس کے ذریعے دنیا بھر سے سیاح جدہ لائے جائیں گے۔

شیئر: