Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین جنگ: خوف اور دہشت کی عکاسی کرتی تصاویر

یوکرین پر روس کے حملے کو ایک برس مکمل ہو چکا ہے۔ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے مختلف جنگ زدہ علاقوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ملاحظہ کیجیے۔۔۔

یوکرین کے علاقے خارکیف سے نکلنے والے افراد کی بڑی تعداد ٹریفک جام میں پھنس گئی ہے۔

روسی فوج کی دارالحکومت کیئف کی جانب پیش قدمی کے بعد یوکرین کی نیشنل گارڈ کے فوجی اپنی پوزیشن سنبھال رہے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئف کی ایک رہائشی عمارت پر روس کے حملے اور جنگی سائرن بجنے کے بعد مقامی افراد سڑک پر لیٹے ہوئے ہیں۔

یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر روسی فوج کے میزائل حملے کے بعد دھواں اُٹھ رہا ہے۔

جنگ شروع ہونے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیئف سے بذریعہ ٹرین روانہ ہونے والے دو بچے اپنے والد کو ہاتھ ہلا کر الوداع کہہ رہے ہیں۔

یوکرین کی ایک خاتون اپنے فوجی دوست کو محاذ جنگ پر روانہ کرنے سے قبل اسے گلے مل رہی ہیں۔

روسی فوج کے خلاف لڑائی کے دوران مارے گئے ایک یوکرینی فوجی کی والدہ اپنے ملک کا جھنڈا تھامے رو رہی ہیں۔

شیئر: