Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی افسر کے قاتلوں کی شناخت

جموں ..... پولیس نے گزشتہ روز22سالہ ہندوستانی فوجی افسر کے قتل کے شبے میں حزب المجاہدین کے 3عسکریت پسندوں کی نشاندہی کی ہے۔ انکی تصویروں والے پوسٹر کشمیر میں لگادیئے گئے ہیں۔ پولیس نے ان ملزموں کے بارے میں اطلاع پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ اشفاق احمد، غیاث الاسلام، اور عباس احمد بھٹ کا تعلق اس گروپ سے ہے جس نے نوجوان فوجی افسر عمر فیاض کو کلگام میں شادی کی تقریب سے اغوا کیا اور پھر قتل کردیا۔ فیاض کا تعلق راجپوتانہ رائفلز سے تھا۔ وہ اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے شوپیاں گیا تھا۔ عینی ذرائع کا کہناہے کہ مسلح افراد کے گروپ گھر میں داخل ہوا اور فیاض کو لے گیا۔ وہ اس وقت دلہن کے پاس بیٹھا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ باہر دوسرے عسکریت پسند انتظار کررہے تھے۔ حکام نے کہاکہ مبینہ سرغنہ عباس قتل کے ایک مقدمے میں5 سال قید کی سزا بھگت چکا ہے۔ بعد میں وہ ضمانت پر رہا ہوا تھا اور اسکے بعد ستمبر 2016ءمیں لاپتہ ہوا تھا۔

شیئر: