جدہ۔۔۔۔سرکاری کمیٹی نے چھوٹی اور بڑی گاڑیاں اٹھانے انہیں سرکاری تحویل میں رکھنے کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو کمپنی شہروں کے اندر اور باہر سے چھوٹی بڑی گاڑیاں اٹھانے کا کام انجام دیگی اسے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس کی منظوری محکمہ ٹریفک، میونسپلٹی ، شہری دفاع، ادارہ نقل و حمل سے لینی ہوگی۔ اجازت نامہ کم از کم 3برس کیلئے ہوگا۔ ایک دن سے ایک ہفتے کیلئے چھوٹی گاڑی اٹھانے اور رکھنے کی فیس 100ریال ہوگی ۔ دوسرا ہفتہ شروع ہونے پر گاڑی رکھنے کی فیس 25ریال ہوگی۔ ایک ہفتے سے زیادہ گاڑی رکھنے پر 250ریال لئے جائیں گے۔ایک ماہ کے بعد ہر مہینے گاڑی رکھے جانے کی اضافی فیس 50ریال ہوگی۔