ریاض۔۔۔۔۔وزارت اسلامی و امور ودعوت و رہنمائی نے پابندی عائد کی ہے کہ بڑی جامع مساجد کے سوا کسی بھی مسجد کو رمضان المبارک میں لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نائب وزیر برائے امور مساجد ڈاکٹر توفیق السدیری نے مملکت کے تمام علاقوں میں وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں کو تحریری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تراویح کی نماز میں لاؤڈاسپیکر کا استعمال بڑی جامع مساجد تک محدود کرائیں ۔ عام مساجد اور چھوٹی جامع مساجد بھی تراویح کے دوران لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے کی مجازنہیں ہونگی۔ وزار ت اسلامی امور نے مساجد میں مطبوعات کی تقسیم پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔لٹریچراور پمفلیٹس تقسیم کرنے والوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت اسلامی امور نے واضح کیاہے کہ مملکت بھر کی تمام مساجد میں رمضان المبارک کے حوالے سے جملہ انتظامات مکمل کرلئے گئے۔