سعودی عرب کے محفوظ قومی جنگل میں بارش کے بعد دلکش مناظر
سعودی عرب کے محفوظ قومی جنگل میں بارش کے بعد دلکش مناظر
بدھ 1 مارچ 2023 21:07
ریتیلے پہاڑ بھی سبزہ زاروں کے درمیان دلکشی کا باعث بنے ہوئے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں کے دوران مسلسل بارش کے باعث امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل دلکش قدرتی مناظر دیکھنے میں آئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق امام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل وسیع وعریض رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ طویل سبزہ زاروں پر مشتمل ہے جہاں وادیاں گھاٹیاں، میدانی علاقے اور پہاڑیاں قدرتی خوبصورتی کا شاہکار نظر آرہے ہیں۔
یہ جنگل مختلف قسم کے پودوں سے مالا مال ہے۔ اس کے کچھ حصے صحرا پر مشتمل ہیں جبکہ دیگر مقامات پر ریتیلے پہاڑ سبزہ زاروں کے درمیان دلکشی کا باعث ہیں۔
گزشتہ برسوں کے دورانامام ترکی بن عبداللہ محفوظ قومی جنگل کی انتظامیہ نے یہاں بے شمار درختوں اور پودوں کو ازسر نو ترتیب دیا تھا۔
اس جنگل میں بہت سے ایسے پودے اور جڑی بوٹیاں ہیں جو دوا سازی میں کام آتی ہیں۔ ایسے پودے اور پھلواریاں بھی ہیں جو عطر سازی میں استعمال ہوتی ہیں۔
انتظامیہ جنگل کے قدرتی منظر کے تحفظ اور انوع واقسام کے پودے بڑھانے کےلیے ایک سٹریٹجک پروگرام نافذ کررہی ہے۔