مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد نواز شریف کو خراج تحسین
خمیس مشیط (جی ایس ایوب) مسلم لیگ (ن) عسیر کے صدر خرم بٹ نے پاک کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کے اعزاز میں السودہ میں ظہرانہ دیا۔میزبان خرم بٹ نے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن احباب نے مسلم لیگ (ن) سے وابستگی کا اظہار کیا میں انکا مشکور ہوں۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو غریبوں کے دکھ درد کو سمجھتی ہے۔ تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر جاوید چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے۔ رانا محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں ترقی کی رفتار تسلی بخش ہے۔ شبیر شاہ نے کہاکہ ملک کے تمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں مستعدی سے کام کررہے ہیں۔ افضل بٹ اور وحید بلو نے کہا کہ عسیر میں تنظیمی کام پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔