Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام کے صنعتی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ( فوٹو: ٹوئٹر سول ڈیفینس)
سعودی محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’دمام کے صنعتی علاقے میں جمعے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ دمام کے صنعتی علاقے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کےلیے کارروائی کی گئی‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گودام سے آگ کے شعلے بلند ہورہے ہیں۔ علاقے پر دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ فائرفائٹرز آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کے اسباب کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق آگ دمام کے صنعتی علاقے میں آئرن کی سب سے بڑی فیکڑی میں لگی۔ فائرفائٹرز آگ کو قریبی فیکڑیوں تک پھیلنے سے روکنے میں کامیاب رہے۔
ہلال احمر کی تین اور شہری دفاع کی چار ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

شیئر: