Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثات میں کمی کے باوجود روازنہ 25.5افراد جاں بحق ہوتے ہیں

ریاض:گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال ٹریفک حادثات میں کمی ہوئی۔ محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی اور خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کے نتیجے میں امسال خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال 5لاکھ33ہزار 380ٹریفک حادثات ہوئے ۔ ملک بھر میں روزانہ اوسط 1507حادثات ہوتے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی وجہ سے 38ہزار120افراد زخمی ہوئے جبکہ 9031افراد جاں بحق ہوئے۔ ملک بھر میں ٹریفک حادثات کے باعث روزانہ 25.5افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ریاض میں ریکارڈ ہوئے جبکہ سب سے کم حادثات نجران ریجن میں ریکارڈ کئے گئے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: