Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم ریجن کے پٹرول سٹیشن پر آتشزدگی، ایک ہلاک، کئی گاڑیاں تباہ

پٹرول سٹیشن پر آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کی جارہی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب کے قصیم ریجن کی المذنب کشمنری میں اتوار کو ایک پٹرول سٹیشن پر آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
سبق نیوز کے مطابق آتشزدگی سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں ایک شخص کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے اسباب کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

شیئر: