Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ مرچ سرطان کو روکنے میں مفید

برلن .... جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ مرچ چھاتی کے سرطان کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف بون کے ماہرین کی جینیاتی تحقیق سے چھاتی کے سرطان کی کئی اقسام منظرِ عام پرآئی ہیں جنہیں 3 ریسپٹرز کی موجودگی یا عدم موجودگی کی بنا پر تقسیم کیا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق ایچ ای آر ٹو پوزیٹو کا بریسٹ کینسر علاج میں آسان ہے اور اس میں دوا بھی اثر کرتی ہے لیکن اگر ایچ ای آر ٹو نگیٹو ہو تو اس کا علاج مشکل ہوتا ہے اور اسے ہی ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کہا جاتا ہے۔ اس کا علاج کیمو تھراپی سے ہی ممکن ہے ۔بہت مشکل ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرخ مرچوں میں موجود کیپسیسن مرکب اس قسم کے سرطان کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ 

شیئر: