جمہوریہ موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزونی پیر کی رات مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
انہوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
قبل ازیں مدینہ منورہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فہد بن سعود الجھنی، پولیس کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرحمن بن عبداللہ المشحن اور رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔