واشنگٹن ..... امریکی خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے باہر اپنی پہلی خلائی چہل قدمی کے دوران اس وقت حیران اور پریشان ہوگیا جب اس نے خلا میں کوئی چیز تیرتی ہوئی دیکھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ یہ پانی تھا جو خلائی اسٹیشن سے خارج ہوکر خلا میں تیرتا پھر رہا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ناسا نے خلائی چہل قدمی کا دورانیہ مختصر کردیا۔ واضح رہے کہ یہ اسکے خلابازوں کی 200ویں خلائی چہل قدمی تھی۔ ناسا کے ٹی وی نے 47سالہ فشر اور اس کے ساتھی 57سالہ پیجی وٹسن کی اس دوران ہونے والی بات چیت براہ راست نشر کی۔ناسا کا کہناہے کہ یہ پانی خلا بازو ںکے لباس سے لیک ہوا تھا جو ان کے خلائی سوٹ میں موجود ہوتا ہے اور انہیں توانائی اور آکسیجن فراہم کرتا ہے۔