ممبئی .... بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے نے اپنے 25فلیٹ سینٹرل ریزرو فورس کے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 4فلیٹ تو پہلے ہی ایسے خاندانوں کو دیئے جاچکے ہیں۔ویویک آرگنائزیشن نے فورسز کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں قوم کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے خاندانوں کو فلیٹ دیئے جائیں گے۔ ویویک کی کمپنی کا نام کرم انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ ہے اور اسی نے مہاراشٹر کے شہر تھانے میں یہ 25فلیٹ عطیہ کئے ہیں۔ اس تنظیم نے ایسے خاندانوں کی ایک فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں فلیٹ پہلے ہی دیدیئے گئے جبکہ بقیہ فہرست جلد جاری کی جائیگی۔ اس سے قبل اداکار اکشے کمار نے سی آر پی ایف کے 12 ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کیلئے 1.8کروڑ روپے کا عطیہ دیا تھا۔ ان جوانوں کا تعلق 219بٹالین سے تھا او ریہ جوان 11مارچ 2017ءکو چھتیس گڑھ کے سقما ضلع میں نکسل باغیوں کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے تھے۔