نئی دہلی .... ہندوستان اس وقت بحر ہند کے علاقے سے گزرنے والی چینی آبدوز پر نظر رکھے ہوئے ہے جو کولمبو میں ٹھہرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد کراچی جارہی ہے۔ جیسے ہی یہ آبدوز آبنائے ملاکا سے گزری ہندوستانی بحریہ کے گشتی طیارے نے اسکا پتہ لگالیا۔اب تک ہندوستانی بحریہ نے اس طرح کی 7چینی آبدوزوں کا سراغ لگایا ہے۔ آبنائے ملاکا سے ہر سال چین کی آبدوزیں گزرتی ہیں کیونکہ کم گہرائی کی وجہ سے انہیں سطح آب پر آنا پڑتا ہے۔آبدوزوں کے اعتبار سے ہندوستان چین سے بہت پیچھے ہے۔ اسکے پاس 13پرانی آبدوزیں ہیں جو ڈیزل اور الیکٹرک سے چلتی ہیں جبکہ اسکی صرف 2آبدوزیں ایٹمی میزائل لیکر جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ چین کے پاس ایسی 50آبدوزیں ہیں۔