لندن ....ناٹنگھم سے تعلق رکھنے والی ایک 22سالہ طالبہ عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے۔ اس کا کہناہے کہ جب بھی میں لفظ”روڑی“ سنتی ہوں تو میری طبیعت فوری طور پر گاجرکھانے کو چاہتی ہے۔ اس نے کہا کہ بعض اوقات تو کچھ الفاظ سننے کے بعد مجھے کھانوں کی خوشبو تک آنے لگتی ہے۔ بعض نام سننے کے ساتھ ہی جیسے سیب، کسٹرڈ اور اسی قسم کے دوسرے پھل کھانے کو طبیعت چاہتی ہے۔ یہ طالبہ ایڈورٹائزنگ کا مضمون پڑھ رہی ہے اور اسکا کہناہے کہ بعض الفاظ سے انہیں مختلف کھانے چکھنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ کیتھرین نامی طالبہ نے جو اس وقت یونیورسٹی آف لنکن میں زیر تعلیم ہے کہا کہ میں تو صرف الفاظ سے ہی مختلف پھلوں کی خوشبو محسوس کرنے لگتی ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں انسٹا گرام پر اپنا اکاﺅنٹ کھولا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اس طرح مختلف الفاظ کے نتیجے میں مجھے کن کن چیزوں کی بھوک لگنا شروع ہوجاتی ہے۔ اسکا کہناہے کہ میں تو ”الفاظ “ کا مزاح لیتی ہوں۔