Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منگل 21 مارچ کو رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل

ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی (فوٹو: سبق)
 سعودی سپریم کورٹ نے منگل 21 مارچ کو مملکت بھر میں رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے مطابق سپریم کورٹ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے یکم شعبان 21 فروری کو تھی‘۔
بیان کے مطابق ’مملکت میں تمام مسلمان ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے منگل 21 مارچ (29 شعبان) کی شام کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
سپریم کورٹ نے اپیل کی کہ جو شخص براہ راست یا دوربین سے رمضان دیکھے وہ پہلی فرصت میں قریبی عدالت یا سرکاری دفتر پہنچ کر اپنی شہادت قلمبند کرائے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’جن لوگوں کی نظر تیزہے وہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے تمام علاقوں میں موجود رویت ہلاک کمیٹیوں میں شمولیت اختیار کریں‘۔

شیئر: