Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں جعلی اقامہ بنانےوالا4 رکنی گروہ گرفتار 

ملزمان کے قبضے سے تیارشدہ اقامے اوررقم بھی برآمد کرلی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے جعلی سرکاری دستاویزات تیارکرنے والے 4 رکنی بنگلہ دیشی گروہ کوگرفتارکرلیا۔ 
سبق نیوز کے مطابق گروہ کے تمام ارکان غیرقانونی طورپرمملکت میں مقیم تھےانکے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 
ملزمان کے قبضے سے جعلی تیارکردہ 358 اقامہ اورمیڈیکل انشورنس کارڈز کے علاوہ نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی۔ 
پولیس کی مخصوص ٹیم نے ملزمان کی باقاعدہ نگرانی کرنے کے بعد انہیں رنگے ہاتھوں اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اڈے پرموجود تھے۔ 
ملزمان جعلی اقامہ اورمیڈیکل کارڈز تیار کرکے انہیں غیرقانونی افراد کو واٹس اپ کے ذریعے ارسال کیا کرتے تھے۔ 
گروہ کے ارکان کے خلاف جعل سازی کا کیس درج کرکے مزید تحقیقات کےلیے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں سے انکا چالان کرمنل کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔ 

شیئر: