الجو ف .... کوسٹ گارڈ نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ سبق نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کوسٹ گارڈ ز کے ترجمان ساھر الحربی نے کہا کہ ادارے کے کنٹرول روم میں اطلا ع ملی تھی کہ اردن سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کی جانی ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی کوسٹ گارڈز کی ٹیموں کو متنبہ کر دیا گیا ۔ اہلکاروں نے ہفتے کی شب رڈار پر ایک مشکوک گاڑی دیکھی جس کی ہیڈ لائٹس آف تھیں ۔ اہلکاروں نے گاڑی کی لوکیشن ٹریس کر کے اسے روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھاگنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب نہ ہو سکا ۔ گاڑی اسکے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی ۔ اہلکاروں نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں رکھی ہوئی منشیات برآمد کرلی ۔