تبوک:پاک کمیونٹی کے تحت عشائیہ
وطن عزیز میں موجود ضرورتمندوں ، بیواﺅں، یتیموں اور کمزوروں کا خیال رکھیں
تبوک (طارق نور الہیٰ) تبوک میں پاک کمیونٹی کے زیر اہتمام عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر نعمان صابر نے کہا کہ مملکت میں رہنے والوں کو چاہئے کہ وطن عزیز میں موجود ضرورتمندوں ، بیواﺅں، یتیموں اور کمزوروں کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر انہوں نے الخدمت فاﺅنڈیشن کے منصوبوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ انجینیئر فواد اعظم نے ترکی میں شامی پناہ گزینوں کےلئے الخدمت کی سرگرمیوں پرتفصیل سے روشنی ڈالی۔عشائیہ تقریب میں تبوک میں موجود ڈاکٹرز، انجینیئرز اوردیگر افراد نے شرکت کی۔