مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو آگاہی خدمات کی فراہمی جاری
مسجد الحرام میں نمازیوں کےلیے 25 ہزار قالین بچھائے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو آگاہی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین میں 20 ہزار سے زیادہ زمزم کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔
26 ہزار 500 کو ڈیجیٹل آگاہی اور90 ہزار زائرین کو فیلڈ آگاہی فراہم کی گئی ہے۔
انتظامیہ کی طرف سے دو ہزار 96 زائرین کو طواف کی سہولت دی گئی۔ 480 بچوں کو کڑے مہیا کیے گئے۔
ایک ہزار40 زائرین کو سماجی وانسانی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کےلیے 25 ہزار قالین بچھائے گئے۔