شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سے آسٹریا کے وزیر توانائی کی ملاقات
جمعرات 16 مارچ 2023 10:30
’ریاض میں ہونے والی ملاقات میں متعدد اہم أمورپر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبد العزیز سے آسٹریا کے وزیرا توانائی ڈاکٹر مارٹن کوخر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت توانائی کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات میں متعدد اہم أمورپر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرا نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور ماحول دوست توانائی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
آسٹریا کے وزیر توانائی نے صاف توانائی کے اخراج کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔
انہوں نے گرین مشرق وسطی اور گرین سعودی عرب اینیشیٹو کو کی بھی تعریف کی ہے۔