پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کو ’عسکری اور دہشت گرد‘ جماعت کے طور پر ڈیل کرے۔
جمعے کو پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں جو ہوا، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت نے ایسا نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
-
جب عمران خان کی گرفتاری کیلئے آنے والی پولیس ان کی محافظ بن گئیNode ID: 751116
مریم نواز نے زمان پارک میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے حوالے سے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ سیاسی جماعت کہلانے والی جماعت اور اس کے لیڈر نے جو حرکتیں کیں، وہ میں نے ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی و جماعتیں اپنے مقاصد کے لیے پھانسیاں، جیلیں اور جلاوطنی کاٹتی ہیں۔
’انہوں (پی ٹی آئی) نے پولیس، ریاست پر دھاوا بولا، جو ریاست کے خلاف بغاوت ہے۔ 2014 سے یہی کچھ ہو رہا ہے۔ اِنہوں نے شاہراہ دستور پر قبریں کھودیں اور ریاست کا مذاق اڑایا۔ پی ٹی وی، پارلیمان پر حملہ کیا، بلوں کو جلایا۔‘
’جسٹس کھوسہ کی باقیات آج بھی سہولت کاری کر رہی ہیں‘
مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ پہلے یہ چیزیں چھپی ہوئی تھیں کیونکہ سرپرست اور سہولت کار اس وقت موجود تھے۔
’یہ جسٹس کھوسہ کی عدالت میں روز ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھا ہوتا ہے اور اشتہاری ہوتا تھا لیکن اسے کوئی گرفتار نہیں کرتا تھا۔ جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو جن الفاظ سے پکارا، وہ ذرا دیکھیں کہ گاڈ فادر اور سیسیلیئن مافیا کون ہے اور کیسا ہوتا ہے۔ آج بھی ان کی باقیات موجود ہیں اور سہولت کاری کر رہی ہیں۔‘