Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں مارچ کے دوسرے ہفتے میں مزید 1027 بارودی سرنگیں صاف

مسام پروجیکٹ کے تحت ح باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
یمن میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے سعودی پروجیکٹ مسام نے اس سال مارچ کے دوسرے ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی مزید ایک ہزار27 بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز  برائے امداد اور انسانی خدمات کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں نے 6 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 817 اینٹی ٹینک اور بغیر دھماکے والی ڈیوائسز اور ایک دھماکہ خیز ڈیوائس کو تباہ کیا ہے۔
یمن کے علاقوں مارب، عدن، الحدیدہ، الضالع، حدیدہ، شبوہ اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
 ایس پی اے کے مطابق مارچ کے آغاز سے اب تک ایک ہزار907 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔
سعودی مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی تین لاکھ 91 ہزار613 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کی مدد کے لیے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر شروع کیے گئے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
خصوصی ٹیموں نے سیکڑوں اینٹی پرسنل، اینٹی ٹینک، بغیر دھماکے والی اور دیگر دھماکہ خیز آلات کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مسام کے نام سے حوثیوں کی بچھائی ہوئی باروی سرنگیں صاف کرنے کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مسام پروجیکٹ یمن کےعوام کے دکھوں کو کم کرنے میں مدد کے لیے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔

حوثیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں( فوٹو: ایس پی اے)

 مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام کے پاس اس کام کے لیے 32 ٹیمیں ہیں اور اس کا مقصد یمن میں بارودی سرنگوں کو ختم کرنا ہے تاکہ عام شہریوں کی حفاظت کی جا سکے اور یہ یقینی بنانا ہے کہ فوری طور پر انسانی ہمدردی کی فراہمی کو بحفاظت فراہم کیا جائے۔
جون 2022 میں مسام پروجیکٹ کے معاہدے کو 33.29 ملین ڈالر کی لاگت سے مزید ایک سال کے لیے بڑھایا گیا ہے۔

شیئر: