Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی کے قومی پروگرام کی تعریف

پروگرام مملکت میں تعلیمی نظام کا معیار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
عالمی بینک نے سکولوں کا معیار جانچنے اور منظوری دینے کے حوالے سے سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی کے قومی پروگرام کی تعریف کی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سکولوں کا معیار جانچنے اور منظوری دینے کے لیے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی کے متعدد منصوبے دیگر بین الاقوامی منصوبوں سے ہم آہنگ ہیں۔ 
عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2021 سے جون 2022 کے دوران سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی نے جو حکمت عملی اپنائی ہے وہ سعودی وژن 2030 سے ہم آہنگ ہے۔ یہ افرادی قوت  کے فروغ کے پروگرام سے بھی میل کھاتی ہے۔ ان کا مقصد تعلیم کے معیار کو بلند کرنا اور تعلیمی نتائج کو بہتر بنانا ہے۔ 
عالمی بینک کی رپورٹ سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ اس کا دورانیہ 2021 سے جون 2022 کے درمیان کا ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن اتھارٹی نے سرکاری سکولوں کے نصاب تعلیم و تربیت کا جائزہ لینے کے لیے جامع قومی پروگرام تیار کیا ہے اورمملکت کے نجی سکولوں کے معیار کو جانچنے والا نظام بھی ترتیب دیا ہے۔ 
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سکولوں کے معیار کو جانچنے اور منظور کرنے کا طریقہ کار مملکت میں تعلیمی نظام کا معیار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ 

شیئر: