Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شرایف کرپشن نہیں روک سکتے ،عمران خان

ایبٹ آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ لیگی حکومت نے عوام کے 62ارب روپے چوری کئے۔ کرپٹ لوگوں کو جیل میں ڈا لنے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیسہ باہر جانے سے قر ضے لینا پڑتے ہیں۔ شرم کی بات یہ ہے کہ قرضے کوئی اور لے اور عوام اسے ادا کریں۔ ملک میں کرپشن کا راستہ روکنا ہو گا ۔کرپشن کی وجہ سے لوگوں کو روزگار نہیں مل رہا ۔کرپشن روکنے کی سب سے بڑی طاقت عوام ہوتی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف آپ کرپشن کے گاڈ فادر ہیں ،کرپشن نہیں روک سکتے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کرپشن کیسے روکیں ترقی رک جائے گی ۔نواز شریف مان چکے اتنی کرپشن ہورہی ہے کہ اسے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن پر قابو پا کر دکھائے گا ۔ہم چھوٹوں کو نہیں بڑوں کو پکڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی میں سب سامنے آجائے گا۔

 

شیئر: