سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر امدادی و انسانی امور سے تعلق رکھنے والے باہمی دلچسپی کے امور اور دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کو تعاون فراہم کرنے کے لیے تعاون بڑھانے کےطریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی انسانی فورم میں شرکت کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے فورم کے ایجنڈے پر موجود اہم مسائل کا بھی جائزہ لیا۔
سویڈن کی وزیر مملکت ڈیانا جانسی نے کہا کہ ’سعودی عرب انسانی خدمات کے شعبے میں قابل قدر کردار ادا کررہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرین کی مدد کے حوالے سے پیشہ ورانہ طریقہ کار اپنانے پر شاہ سلمان مرکز کے کام کی ستائش کی جارہی ہے‘۔
سٹراٹیجک شراکت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
علاوہ ڈاکٹرعبدللہ الربیعہ نے اقوام متحدہ کےترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کی۔
فریقین کے گہرے تعلق، سٹراٹیجک شراکت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یورپی فورم کا ایجنڈا بھی زیر بحث آیا۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ ’عالمی سطح پر سعودی عرب انسانیت نواز موثر کردار ادا کررہا ہے۔ دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرین کے مصائب کا بوجھ کم کرنے کے سلسلے میں شاہ سلمان مرکز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں‘۔