Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئز ٹرافی میں انعامی رقم 22لاکھ ڈالر

دبئی...انگلینڈ اور ویلز میں یکم جون سے شروع والی چیمپیئز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو انعام کے طور پر 22لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اس بات کا اعلان اتوار کو انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان کیا گیا ۔فائنل ہارنے والی ٹیم کو فاتح اسکواڈکے مقابلے میں نصف رقم یعنی 11لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔کونسل نے مزید بتایا کہ ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی کے دوسرے اہم ترین ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 45لاکھ ڑالر ہے اس میں ونر ٹیم کیلئے رکھے جانے والے انعام میں گزشتہ مقابلے کی نسبت5لاکھ ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ہندوستانی ٹیم اس ٹورنامنٹ کی دفاعی چیمپیئن ہے اس میں پاکستان سمیت 8ٹیمیں شرکت کریں گی۔سیمی فائنل کھیلنے والی دیگر 2 ٹیمیں4لاکھ 50ہزار ڈالر فی ٹیم حاصل کریں گی۔ اپنے گروپ میں میں تیسرے اور آخری نمبر کی ٹیمیں بھی خالی ہاتھ نہیں جائیں گی ۔ تیسرے نمبر پر آنے والے ٹیم90ہزار ڈالر جبکہ گروپ کی آخری ٹیم 60ہزارڈالرکی مستحق قرار پائے گی۔
 

 

شیئر: