کراچی ..کراچی میں اتوار کو ریڈ زون میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے پاک سر زمین پارٹی کے مارچ پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا ۔ مصطفی کمال سمیت متعدد رہنماوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ایس پی کے رہنماوں اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔پی ایس پی کا موقف تھا کہ وہ ہر صورت میں ریڈ زون میں وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کرے گی۔ پی ایس پی کا مارچ شارع فیصل پر جیسے ہی ریڈ زون کے قریب پہنچا پولیس نے شیلنگ، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال،رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر اور دیگر کو حراست میں لے لیا گیا۔ مصطفی کمال نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریڈ زون میں داخل ہی نہیں ہوئے تھے کہ شیلنگ شروع کردی گئی۔ا ب گلی گلی احتجاج ہو گا۔ یہ نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن سیاسی اجتماع پر طاقت کا استعمال سمجھ سے بالاتر ہے۔چوہدری نثار نے مصطفیٰ کمال اور دیگر رہنماو¿ں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل سے لاتعلق صوبائی حکومت حقوق مانگنے والوں پر تشدد کررہی ہے۔ ملک کا آئین ہر قسم کے سیاسی اجتماع کی مکمل اجازت دیتا ہے۔ صوبائی حکومت نے پ±رامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ بنایا ہے۔