Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتی تعلقات کی بحالی، سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق مملکت اور ایران کے وزرائے خارجہ دونوں ممالک میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے جلد ملاقات کریں گے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) اور الاخباریہ نے رپورٹس میں بتایا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیرعبداللہیان ایک فون کال کے دوران معاہدے پر پہنچے۔
سفارت کاروں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔
سعودی عرب اور ایران نے 10 مارچ کو سفارتی تعلقات بحال کرنے اور برسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔
امیرعبداللہیان نے اتوار کو کہا تھا کہ ملاقات کے لیے تین مقامات تجویز کیے گئے ہیں۔

شیئر: