Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑے سائبر حملے کا خطرہ ہے،ماہرین

لندن ...سائبر حملے سے متاثرہ ملکوں کی تعداد150 ہو گئی ۔حملے کی شدت کم کرنے والے برطانوی نوجوان ماہر نے خبردار کیا ہے کہ سب سے بڑا حملہ پیر کو ہو سکتا ہے ۔ ان ملکوں میں 2لاکھ سے زائد کمپیوٹر متاثر ہو چکے ہیں ۔ خدشہ ہے کہ پیر کو پولیس کے کمپیوٹر متاثر ہوں گے ۔ برطانوی آئی ٹی ماہر اب ہیر و بن چکا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اس نے اتفاقی طور پر اس حملہ کا توڑ نکالا ہے اور ” کل سوئچ“   سے اس آفت کو پھیلنے سے روکا ہے ۔ سائبر حملے سے اسپتال اور سرکاری ادارے متاثر ہوئے ہیں جو پرانا  نظام استعمال کرتے ہیں ۔

 

شیئر: