Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں خواتین زائرین میں آب زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم کی جائیں گی

انتظامیہ نے تین ہزار رضاکار خواتین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں (فوڈو: ٹوئڈر)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ رمضان کے دوران خواتین زائرین میں آب زمزم کی 20 لاکھ بوتلیں تقسیم  کرے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  مسجد نبوی انتظامیہ نے زائر خواتین کی خصوصی حییثیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ہزار سے زیادہ خواتین اہلکار کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ خواتین آپریشنل کمیٹیوں اور انتظامیہ کے ماتحت ہیں۔ 

رضاکاروں کی 22 ٹیمیں خواتین میں زمزم تقسیم کریں گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

انتظامیہ نے تین ہزار رضاکار خواتین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ 22 ٹیمیں خواتین میں زمزم تقسیم کریں گی۔
مسجد نبوی انتظامیہ زائر خواتین کے لیے سہولتوں کا دائرہ وسیع کرنے اور معیار بلند کرنے کےلیے کوشاں ہے۔

شیئر: