Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ شہری دفاع کا بارش اور گردو غبار کے حوالے سے الرٹ

شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے احتیاطی تدابیرکا اہتمام کرنے کےلیے کہا گیا ہے( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکزکے انتباہ پر محکمہ شہری دفاع نے بارش اور گرد وغبار کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ 
اخبار 24  اور سبق کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے کہ’ موسم بہار کے دوران بارش کا سلسلہ مارچ اور اپریل دونوں مہینوں میں جاری رہے گا‘۔
ان کا کہنا ہے کہ’ ابتدائی شواہد بتا رہے ہیں کہ ’رمضان کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا تناسب گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ ہوگا‘۔ 
یاد رہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے کو گرد آلود تیزہواؤں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ گرج چمک کے ساتھ مطلع ابرآلود ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ بارش اور گرد آلود ہواوں کا سلسلہ آئندہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز نے کہا کہ’ مکہ مکرمہ ریجن میں جدہ اور رابغ شہروں میں سنیچر سے اتوار تک بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع  نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سےاپیل کی ہے کہ ’وہ احتیاطی تدابیرکا اہتمام کریں‘۔ 

شیئر: