رہائی کے بعدمعزول مصری صدر حسنی مبارک کی تصویر جاری
کویت:کویتی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر مبارک الخرینج نے ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں سابق مصری صدر حسنی مبارک کے ساتھ اپنی تصویر جاری کردی۔ جیل سے رہائی کے بعد معزول صدر حسنی مبارک کی پہلی مرتبہ تصویر شائع ہوئی ہے۔ کویتی نائب اسپیکر نے تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج میری ملاقات سابق مصری صدر محمد دحسنی مبارک سے ہوئی۔ واضح رہے کہ عوامی بغاوت کے بعد معزول صدر کو متعدد الزامات کے تحت کئی مقدمات کا سامنا تھا۔ 24مارچ 2017ءکو عدالت نے تمام الزمات سے بری کرکے رہا کردیا تھا۔