Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان:وائرس برائے تاوان سے بچنے کے لئے آن لائن خدمات معطل

مسقط: عمان میں وائرس برائے تاوان سے بچنے کے لئے بعض حکومتی اداروں کی آن لائن خدمات احتیاطی طور پر روک لی گئیں ہیں۔ عمان کی ای گورنمنٹ سروس ادارے کی ہدایت پر نئے وائرس سے بچنے کے لئے وقتی طور پر آن لائن خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ ای گورنمنٹ نے اعلامیہ جاری کرکے کہا ہے کہ عمان میں نیا وائرس محدود دائرے تک پہنچا ہے۔ اب تک صرف ایک ادارے کی طرف سے شکایت موصول ہوئی ہے تاہم وائرس سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ ادارے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ مشکوک قسم کے ای میل نہ کھولے جائیں۔ نامعلوم افراد سے موصول ہونے والے لنک حذف کئے جائیں۔ صارفین وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کریں۔ وائرس سے متاثر ہونے والے ادارے اور افراد ای گورنمنٹ کو فوری طور پر اطلاع کریں اور تاوان ادا نہ کریں۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: