Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ رمضان میں ملاقات کریں گے

سعودی عرب اور ایران کے درمیان 10 مارچ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے  ایرانی ہم منصب حسین امیر عبدالہیان نے رمضان میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں سفارت کاروں نے ٹیلیفونک گفتگو میں چین میں طے پانے والے سہ فریقی معاہدے کے ساتھ ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان 10 مارچ کو سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ ہوا تھا اور برسوں کی کشیدگی کے بعد دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

شیئر: