جدہ ....سعودی صارفین سالانہ 3.75ارب ریال مالیت کا پاکستانی چاول استعمال کررہے ہیں۔ یہ بات پاکستان میں چاول برآمد کرنے والوں کی سوسائٹی کے نائب سربراہ شاہجہاں ملک نے الوطن اخبار سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر کے بجائے 2ارب ڈالر مالیت کا چاول مملکت کو برآمد کرنے کا پروگرام بنا رہا ہے۔