Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹائٹل جیتے گی،شاہ رخ

نئی دہلی...آئی پی ایل 10 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرزکو ممبئی انڈینز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن ٹیم کے مالک بالی وڈاسٹار اداکار شاہ رخ خان نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم اس مرتبہ ٹائٹل جیتنے کی مضبوط دعویدار ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ کولکتہ ،ممبئی میچ میں پہلی مرتبہ میدان میں انپی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے آئے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہاں پھر آوں گا اور ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کا جشن مناوںگا۔ اپنے مصروف ترین پروگرام سے وقت نکال کر ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میچ دیکھنے آئے شاہ رخ کو ٹیم کے ہارنے سے ضرور مایوسی ہوئی لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹائٹل ان کی ٹیم ہی جیتے گی۔ کولکتہ 2012 اور 2014 میں2مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ 

شیئر: